وہاڑی،ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:27

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی وہاڑی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی صدرات میں ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بو ریو الا راؤ تسلیم اختر، چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی بور یو الاراؤ محمد خان، تحصیلد ار طا ہر خان کھچی ، محمد بشیر کھرل ،ایکسائز آفیسر اور دیگر نے شر کت کی اجلاس میں بو ریوالا تحصیل سے 2کیسز 2کنال 12مرلے 439ای بی اور 421ای بی میں 142کنال رقبہ کی قیمتوں کا ازلہ ازسر نو جا ئزہ لیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ہد ایت کی کہ ما رکیٹ ریٹ کو ملحوظ خا طر رکھتے ہوئے سر کا ری رقبہ کی قیمتوں کا تعین کیا جائے تاکہ حکو متی مفاد کو کوئی ضر ر نہ ہو۔

اجلاس میں متفقہ طور پر تمام ممبران کمیٹی نے 4ہزارروپے فی مر لہ 439ای بی کیس کا تعین کیا اور 421ای بی رقبہ کا 20لاکھ روپے فی ایکٹر ریٹ کا تعین کیا گیا۔