ڈیرہ مرادجمالی، نامعلوم چور اہل خانہ کو یرغمال بناکر موٹرسائیکل لے اڑا

ہفتہ مارچ 22:30

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2018ء) ڈیرہ مرادجمالی میں نامعلوم چوروں نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی سٹی کے وارڈ نمبر 6جویہ محلہ میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح چورامداد علی کے گھر میں گھس کراہل خانہ کو مبینہ طور پر یرغمال بنانے کے بعد گھر میں کھڑی ہائی اسپیڈ موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :