ڈیرہ مرادجمالی، شوہر بیوی اور اس کے آشنا کو قتل کرکے فرا ر ہو گیا

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:30

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) نصیرآباد کے علاقے میں کاروکاری کے الزام میں شوہر نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیااورفرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ نوتال کی حدود گوٹھ بہرام خان میں ملزم عبداللہ نے کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسمات ریشمہ بی بی اور اس کے مبینہ آشنا عبدالغفور کو گوٹھ عبدالرحمن میں فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر نوتال پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لیکر ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچایا۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کوورثہ کے حوالے کردیاگیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :