سید فاروق شاہ سمالزئی کی بیوہ انتقال کر گئیں

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:30

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) سید فاروق شاہ سمالزئی ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی بیوہ ، سابق ایس پی پولیس سید یار محمد شاہ مرحوم کی صاحبزادی ، پشتو کے شاعر و ادیب سید عابد شاہ عابد، سید تیمور شاہ مرحوم ، سید نور احمد شاہ، سید میر احمد شاہ مرحوم ، آرٹسٹ سید جمال شاہ کی ہمشیرہ ، سید گل حنیف ، سید حمید شہزاد کی والدہ ، جمعیت علماء اسلام کے محمد علی کاکڑ اور سید حسن فراز پروفیسر موسیٰ کالج کی ساس قضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں، ان کی فاتحہ خوانی قندھاری جامع مسجد کانسی روڈ کوئٹہ میںجاری ہے۔