Live Updates

کراچی کا ہر فرد تبدیلی چاہتا ہے، پچھلی کئی دہائیوں سے عوام کو یرغمال بنایا گیا ہے ،حلیم عادل شیخ

مارچ کو عمران خان ملیر کا خصوصی دورہ کریں گے، شہر کی روشنیاں دوبارہ لوٹائیں گے، رہنماپی ٹی آئی سندھ

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:34

کراچی کا ہر فرد تبدیلی چاہتا ہے، پچھلی کئی دہائیوں سے عوام کو یرغمال ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) ملیر میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 6روزہ مرکزی ممبر سازی کئمپ کا انعقاد کیا گیا، پی ٹی آئی سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کئمپ کا افتتاح کیااس موقعہ پر شاندار آتشبازی بھی کی گئی شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔پی ٹی آئی ملیر کے صدر ڈاکٹر مسرور سیال سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے، اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئی پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی کا ہر فرد تبدیلی چاہتا ہے، اور بڑی تعداد میں عوام پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہی ہے، انہوں نے کہا پچھلی کئی دھائیوں سے عوام کو یرغمال بنانے والی پارٹیوں کا اب وقت ختم ہوچکا ہے پی ٹی آئی نے غلامی کی زنجیریں توڑ دی ہیں، انہوں نے کہا کراچی شہر روشنیوں کا شہر تھا جہاں پر دوسرے شہروں سے عوام چھٹیاں منانے آتی تھی لیکن کراچی کے نام پر سیاست کرنے والی پارٹیوں نے کراچی کو برباد کر دیا ہے، انہوں نے عوام کو لوٹا ہے، عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، انہوں نے کہا یہ مرکزی ملیر کا کئمپ جو 6روز تک جاری رہے گا جب کہ 18مارچ کو چیئرمین عمران خان ملیر کا خصوصی دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کی روشنیاں دوبارہ لوٹانے کے لئے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا ہر کارکن محنت کر رہا ہے ۔ اس موقعہ پر پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے کارکنوں کی بڑی تعداد کئمپ پر پہنچی جبکہ شہریوں نے بڑھ چڑھ کر ممبرسازی میں حصہ لیا اپنے کمپیوٹرائزڈ کارڈ بھی بنوائے کئمپ 6دن تک جاری رہے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :