حیدر آباد، پیرا میڈیکل اسٹاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی مرکزکی اپیل پر چوتھے روز بھی سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سمیت وارڈوں میں ڈیوٹیوں کی ادائیگی کا بائیکاٹ کیا گیا

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء)پیرا میڈیکل اسٹاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی مرکزکی اپیل پر چوتھے روز بھی سندھ بھر کی طرح حیدرآباد ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سمیت وارڈوں میں ڈیوٹیوں کی ادائیگی کا بائیکاٹ کیا گیا، اس موقع پر سول ہسپتال حیدرآباد اور جامشورو میں ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ رہا، کررہے تھے، ہڑتال کے باعث سول ہسپتال او پی ڈی میں سندھ بھر سے آنے والے ہزاروں مریضوں کو سخت پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیرا میڈیکل ملازمین نے بازئوں پر کالی پٹیاںباندھیں اور او پی ڈی سے سے احتجاجی ریلی نکالی شرکاء نے ایم ایس آفس پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت عبداللطیف اُوٹھو، غلام قادر راجپر، مجید جتوئی، منور پتافی اور غفار رندنے کی، پیرا میڈکل ملازمین رہنمائوں نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکریٹری صحت سے پر زور مطالبہ کیا کہ سندھ کے پیرا میڈیکل ملازمین کو پروفیشنل الائونس ، لینتھ آف سروس کے مطابق سروس اسٹرکچر کی بحالی پیرا میڈیکل ملازمین کے سروس اسٹرکچر کے سلسلے میں ریکیوری لیٹر واپس لینے اور پیرا میڈیکل ملازمین کا ٹائم اسکیل بھی ازسرِ نو تشکیل اور دیگر مطالبات فوری طور پر منظور کیے جائیں بصورت دیگر پیر 13 مارچ سے سندھ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل ملازمین مکمل بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے۔