پولیس ،رینجرز اور حساس اداروں کا مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن،25 مشتبہ گرفتار

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) اسلام آباد پولیس ، پا کستا ن رینجرز اور حساس اداروں کا تھا نہ رمنا اور تھانہ کھنہ وکو رال کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن،25 مشتبہ گرفتار، اسلحہ معہ ایمو نیشن ،30لیٹر الکو حل ، 500گر ام چرس ، اور آ ئس بر آمد ،624سے زائد گھروں ، 17شاپس کو سرچ کیا گیا،695مشکو ک افراد کو موقع پر چیک کیا گیا ۔

پولیس ترجمانکے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس،پا کستا ن رینجر زاور حسا س اداروں کاتھا نہ رمنا ، تھا نہ کھنہ و کو رال کے ملحقہ علا قوں، گا ر ڈٖن ٹا ئون ، کر ی روڈ ، نو از ٹا ئو ن ، ایکسپر یس ہا ئی ، سیکٹر G-12اورگر دو نو اح میں سر چ آ پر یشن ، یہ آ پر یشن ایس پی رورل اور ایس پی صدر کی نگر انی میں کیا گیا ، سر چ آ پر یشن میں اسلام آ باد پولیس کے کائو نٹر ٹیررزم فورس کے تر تیب یا فتہ پولیس افسران اور جو انو ں نے بھی حصہ لیا ،سرچ آ پریشن کے دوران پولیس نی25 مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دیں گئیں،اسلحہ معہ ایمو نیشن ، 500گر ام چرس ، 30لیٹر الکوحل ، پا نچ گر ام آ ئس ،624سے زائد گھروں ، 17شاپس کو سرچ کیا گیا، 695مشکو ک افراد کو موقع پر چیک کیا گیا، حر است میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :