پی ایس ایل تھری، ڈینلی اور بابراعظم کی نصف سنچریاں، کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو با آسانی 63 رنز سے ہرا کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، ملتان سلطان کی ٹیم 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 125 رنز پر ڈھیر، آفریدی کی 3 وکٹیں، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:36

پی ایس ایل تھری، ڈینلی اور بابراعظم کی نصف سنچریاں، کراچی کنگز نے ملتان ..
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں جوئے ڈینلی اور بابراعظم کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد شاہد آفریدی کی عمدہ بائولنگ کی بدولت کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو با آسانی 63 رنز سے ہرا کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ڈینلی نے 78 اور بابراعظم نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، انگرام نے 4 چھکوں کی مدد سے 29 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کی، جواب میں ملتان سلطان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی چوتھی گیند پر 125 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سہیل تنویر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 4 چھکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، شاہد آفریدی نے 3 وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے پی ایس ایل کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 188 رنز بنائے، جوئے ڈینلی 78 اور بابراعظم 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، کولن انگرام نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 29 رنز بنائے، ولجوئن نے 2 اور محمد عرفان نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں ملتان سلطان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 125 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، سہیل تنویر نے 4 چھکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے، احمد شہزاد 24، سنگاکارا 18، صعیب مقصود 11، کپتان شعیب ملک 6، کیرن پولارڈ 3، سیف بدر 13، ولجوئن 2، عمران طاہر 2، محمد عرفان 6 اور جنید خان ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے، آفریدی نے 3 جبکہ محمدعرفان فور نے 2، عماد وسیم، محمد عامر اور عثمان خان نے ایک، ایک وکٹ لی۔