وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیالکوٹ میں حملہ، چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ مارچ 22:06

وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیالکوٹ میں حملہ، چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی
سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیالکوٹ میں حملہ کرکے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف پر ان کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ن لیگ کے ورکرز کنوینشن کے دوران حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کے چہرے پر تقریب کے دوران ایک نامعلوم شخص نے اچانک سامنے آکر سیاہی پھینک دی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواجہ آصف تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سیاہی پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :