فیصل آباد،شہزادی کونین حضرت فاطمتہ زہرہ ؓ کی آمد نے جہالت اور فرسودہ روایات کی تاریکی کو تنویر سے بدل دیا ، صاحبزادہ پیر محمد فیض رسول رضوی

ہفتہ 10 مارچ 2018 22:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء)شہزادی کونین حضرت فاطمتہ زہرہ ؓ کی آمد نے جہالت اور فرسودہ روایات کی تاریکی کو تنویر سے بدل دیا کہاں بیٹی کو باعث ذلت سمجھا جاتا تھا اور کہاں کائنات کی شفاعت کرنے والے رسول اللہ ؐ نے اپنی خوشنودی اور رضا وناراضگی کو اپنی بیٹی سے مشروط کردیا اور فرمایا فاطمہ ؓ میرا ٹکڑا ہے جس نے اس کو غضبناک کیا اس نے مجھ کو غضبنا ک کیا رسول خدا ؐ حضرت فاطمتہ زہرہ ؓ سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔

ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر محمد فیض رسول رضوی ، چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان نے شہزادی کونین حضرت فاطمتہ زہرہؓ کی یوم ولادت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہؓ صرف خاتون جنت ہی نہیں بلکہ عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں جن کا احترام وہ رسول اعظم ؓ بھی کرتے نظر آتے ہیں جن کی تعظیم ایک لاکھ چوبیس ہزار نبیوں پر واجب ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عورت کی تحقیر تذلیل اور توہین کے خاتمہ کیلئے ذات خداوندی نے حضرت فاطمہ زہرہؓ کا انتخاب کیا جس معاشرے میں لڑکے باعث افتخار سمجھے جاتے تھے وہاں افضل کائنات نبی کی نسل کا ذریعہ بیٹی کو قرار دیا جاتا ہے ۔ حضرت عائشہ ؓ سے روایت کرتی ہیں جب سیدنا فاطمہ کم سن تھیں تو رسول خدا ؐ اپنی آغوش میں بیٹھا لیتے انہیں بوسے دیتے اپنی زبان ان کے منہ میں دے دیتے اور فرماتے اے عائشہ میں جنت کا مشتاق ہوتا ہوں توفاطمہ کو سونگھتا ہوں اس کے ذہن سے جنت کے میووں کا لطف لیتا ہوں رسول خدا ؐ حضرت فاطمہ ساری ساری رات اللہ تعالیٰ عبادت میں گزار دیتیں ۔