پا کستا ن اکیڈ می آ ف فیملی فز یشنز کے زیر اہتما م گر دوں کی بیما ریو ں کے حو الے سے سیمینا رکا انعقاد

ہفتہ 10 مارچ 2018 23:10

لاہور۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء)پا کستا ن اکیڈ می آ ف فیملی فز یشنز کے زیر اہتما م گر دوں کی بیما ریو ں کے حو الے سے مقا می ہو ٹل میں ایک سیمینا ر منعقد ہو ا جس کی صد ارت ڈاکٹر طا رق محمو د میا ں نے کی ۔اس مو قع پر ڈاکٹر سعید احمد ،ڈاکٹر حر ا سعید،ڈاکٹر طا ہر چو دھر ی ،ڈاکٹر احمد نو ید بھٹی،ڈاکٹر نا ہید ند یم،ڈاکٹر اعظم خا ن ،ڈاکٹر سجا د ملک،ڈاکٹر فر حت نعما ن ،ڈاکٹر عمر رشید،ڈاکٹر یعقو ب انو ر ،ڈاکٹر فر زانہ اورڈاکٹر روبینہ سمیت کثیر تعد اد میں فیملی فز یشنز نے شر کت کی ۔

سیمینا ر میں پر وفیسر ڈاکٹرطا رق محمو د میا ں نے فیملی فز یشنز کوگر دوں کی بیماریو ں کے حو الے سے جد ید طر یقے سے روشنا س کر وایا ۔ ان کا کہنا ہے کہ گردوںکی بیماریوں کی رُوک تھام کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں یہ مرض تاخیری تشحیص، گرُدوں میں بڑے حجم کی پتھری ذیابیطیس اور بُلند فشار خون کے بڑھتے ہو ئے مریضوں کی بد ولت تیزی سے پھیل رہاہے ۔جنک فوڈ نیز غیرمعیار ی خوراک ، خودعلاجی یا ادویات کا کثرت سے استعمال ، کم پانی پینا، موٹاپا، ذیابیطزس، بُلند فشار خون اور گرُدوں کی پتھری گردوں کی بیماری کے چند عام اسباب ہیں ۔گردے خراب کرنے والی ادویات کے ساتھ ساتھ جعلی ادویات بھی گردے کی تباہی کا باعث بنتی ہیں ۔