انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا

ہفتہ مارچ 23:10

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2018ء) لاڑکانہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی عدالت لاڑکانہ میں 2016ء میں قتل کئے گئے غلام فرید کے مقدمہ کی سماعت ہوئی قتل کا جرم ثابت ہونے پر مقدمہ میں نامزد ملزم شوکت میرانی کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ واضح رہے کہ سال 2016ء میں نوڈیرو تھانہ کے حدود میں غلام فرید بھٹو نامی شخص کو قتل کیا گیا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی غلام شبیر بھٹو کی مدعت میں درج کیا گیا۔[

متعلقہ عنوان :