سینیٹر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ بنانا کا فیصلہ

تحریک انصاف نے تمام تر اختیارات وزیراعلیٰ بلوچستان کے سپرد کر دیئے

ہفتہ 10 مارچ 2018 23:10

سینیٹر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ بنانا کا فیصلہ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء) بلوچستان سے آزادحیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ بنانا کا فیصلہ کر لیا گیا پاکستان تحریک انصاف نے تمام تر اختیارات وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے سپرد کر دیئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے مشاورت کے بعد صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ کے لئے نامزد کر دیا ذرائع کے مطابق بلوچستان سے آزاد منتخب ہونے والے سینیٹر میر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی غیرمشروط طورپر بلوچستان سے چیئرمین سینٹ بنانے کے لئے مشاورت مکمل کر لی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے طویل مشاورت کے بعد میر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ کے لئے نامزد کردیا تاہم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پشتونخواملی عوامی پارٹی ‘ نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے اب تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے چیئرمین سینٹ بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے سابق صدر میاں محمد نوازشریف کو اختیار دینے کا فیصلہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :