Live Updates

خیبر پختونخوا جیسی پولیس یورپ میں بھی نہیں ہے،پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب

رانا ثناءاللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر جیل لے کر جاؤں گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 11 مارچ 2018 16:12

خیبر پختونخوا جیسی پولیس یورپ میں بھی نہیں ہے،پی ٹی آئی چئیر مین عمران ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مارچ 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیصل آباد میں سب سے زیادہ بے روز گاری ہے جب ایک ملک کی قیادت میں ڈاکو بیٹھے ہوں گے تو وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔لیکن ہم نوجوانوں کے جنون سے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو شکست دیں گے۔تھوڑے سے لٹیرے ملک سے پیسہ چوری کر کے باہر لے گئے۔

اور جب عدالت پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف کوئی فیصلہ دے تو کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔عمران خان نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا جیسی پولیس یورپ میں بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

خیبر ہختونخوا پولیس جیسا نظام پنجاب اور سندھ میں بھی لے کر آئیں گے۔کے پی کے پولیس قانون کے مطابق چلتی ہے وہ وزیر اعلی سے حکم نہیں لیتی۔عمران خان نے مزید کہا کہ عابد شیر علی نواز شریف اور شہباز شریف کا چمچہ ہے۔

دونوں قبضہ مافیا ہیں۔چند مہینے رہ گئے ہیں ان دنوں کو جیل لے کر جائیں گے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ رانا ثنا ء اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر جیل لے کر جائیں گے۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انشاءاللہ 2018 ءکا الیکشن جیتیں گے۔وہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا جس کا وزیر اعظم صادق اور امین نہ ہو اور ہم اس ملک کے تمام اداروں کو مضبوط بنائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات