Live Updates

فیصل آباد میں عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 مارچ 2018 17:06

فیصل آباد میں عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ ۔2018ء) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان پر ملت چوک میں رمضان نامی ایک شخص نے گاڑی کا دروازہ کھول کر جوتا مارنے کی کوشش کی لیکن اُسے تحریک انصاف کے کارکنوں نے پکڑ لیا اور درگت بنا ڈالی۔ پولیس شہری کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائنز لے گئی ہے۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے اب ملزم رمضان کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔یاد رہے اس سے پہلے آج صبح سابق وزیر اعظم نواز شریف پر بھی جامعہ نیعمیہ میں ایک شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :