سرگودھا،ایف آئی اے کی چھاپہ مار پارٹی پر ملزم اور ساتھیوں کا حملہ، تین ملزمان گرفتار ،تین فرار

پولیس نے 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

اتوار 11 مارچ 2018 17:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2018ء) سرگودھا میں ایف آئی اے کی چھاپہ مار پارٹی پر ملزم اور ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔ تین ملزمان گرفتار تین فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ ایف ائی اے فیصل اباد کی چھاپہ مار ٹیم نے معظم آباد میں ملزم محمد اشرف کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم نے ساتھیوں سردار،نزیر علی وغیرہ کے ہمراہ چھاپہ مار پارٹی فورس پر حملہ کر دیا۔اور فرار ہو گے۔پولیس تھانہ کوٹ مومن نے تین حملہ آوروں کو گرفتار کر کے 6 افراد کے خلاف 353/186 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :