سرگودھا،ڈاکو راہگیروں سے موٹرسائیکل، نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار

اتوار 11 مارچ 2018 17:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2018ء)سرگودھا میں پولیس تقریبات میں اور ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تین مختلف مقامات پر راہگیروں سے موٹرسائیکل نقدی اور دیگر سامان چھین کر ڈاکو فرار ہوگے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے سائلوں کو مطمن کر دیا۔

(جاری ہے)

ذزرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی چک 106 جنوبی کے قریب تین ڈاکووں نے چک 23 جنوبی کے توقیر عباس سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیا اور فرار ہو گے۔

اسی طرح شہر کے علاقہ شمشیر ٹاون میں 4 ڈاکووں نے نیو سٹیلائٹ ٹاون کے ظفر اقبال کو روک کر موٹرسائیکل،موبائل فون،اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گے۔جبکہ چک 108 شمالی کے قریب 2 ڈاکووں نیچک 104 جنوبی کے راہگیر غلام مصطفے سے موٹرسائیکل۔ نقدی،موبائل فون،شناختی کارڈ اور دیگراشیاء چھین لیں اور فرار ہو گے۔پولیس تھانہ عطاء شہید،صدر،اور ساجد شہید نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔