سردار مسعود خان کی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

انتہائی گری ہوئی حرکت ہے ،ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کی جانی چاہیے ،ْصدرآزادکشمیر

اتوار 11 مارچ 2018 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2018ء) آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں جوتا پھینکنے کے واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ یہ انتہائی گری ہوئی حرکت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس طرح کے غیر شائستہ رویوں کی مذمت سے ایسے بیمار ذہہن لوگوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے کا عمل بھی انتہائی قابل مذمت ہے۔صدر نے کہا کہ ان واقعات کی شدید مذمت کی جانی چاہیے اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاست اور جمہوریت میں برداشت سے کام لیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح اگر یہ سلسلہ چل نکلا تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ملک کی سیاسی قیادت ایک ضابطہ اخلاق وضح کرے تاکہ اس طرح کے غیر اخلاقی واقعات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :