مسلم لیگ (ن) نے پانچ سالہ دور حکومت میں ترقیاتی کاموں سے پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل ڈالی ہے ،ْبرجیس طاہر

سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں زبردست ترقی ہو گی، پاکستان کا شمار خطے کے مضبوط ترین ممالک میںہو گا ،ْوفاقی وزیر

اتوار 11 مارچ 2018 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2018ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پانچ سالہ دور حکومت میں تاریخی ترقیاتی کاموں کے ذریعے پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل ڈالی ہے اور اس سے پاکستان کے طول و عرض میں عوام کی زندگیوں پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار آج خنجراب تا گوادر تک پھیلا ہوا ہے اور مسلم لیگ (ن) نے محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق پورے پاکستان میں بلا تفریق اور بلاامتیاز کے ترقیاتی کام کروائے جس کے باعث قومی یکجہتی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے میگا منصوبوں کی بدولت بلوچستان ، فاٹا اور گلگت بلتستان کے علاقے سب سے زیادہ مستفید ہوئے ہیں او ر مستقبل میں یہ علاقے پاکستان کے خوشحال ترین علاقوںکے طور پر جانے جاہیں گے ، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت آئندہ چند سالوں میں پاکستان میں زبردست ترقی ہو گی اور پاکستان کا شمار خطے کے مضبوط ترین ممالک میںہو گا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جس طرح پاکستان کو درپیش مسائل پر قابو پایا ہے اس کی ماضی قریب میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اس سے مسلم لیگ ن کی عوام میں مقبولیت میں بے پناہ اضافہ بھی ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے کردار اور عوام دوست پالیسیز کے ذریعے عوام کے دلوں میں وہ گھر کر لیا ہے کہ جس کو ختم کرنا کسی کے بس کی بات نہیں رہی ، انہوں نے کہا کہ سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن اور نواز شریف کی عوام میں مقبولیت میں زبر دست اضافہ ہو رہا ہے اور جسے جیسے اس جماعت کو دبانے کی کوششیں ہو رہی ہیں ایسے ایسے یہ جماعت کم بیک اور بوانس بیک کر رہی ہے اور عوام کی لاکھوں کی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں شرکت کرنا اس امر کا واضح ثبوت بھی پیش کر رہاہے،۔

(جاری ہے)

چودہری محمد برجیس طائر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ سیاست میں اصولوں اور کارکردگی کو مد نظر رکھا اور اسی بنیاد پر آج مسلم لیگ ن باوجود تمام چینلجز کے پاکستان کی سب سے زیادہ مضبوط جماعت ہے ،انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں نے عوام کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجح دی اور یہ ہی وجہ ہے کہ ان سیاسی جماعتوں کا عوام میں مقبولیت کا گراف دن بدن کمزور ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اپنی ناقص کارکردگی کے باعث تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی 2013 کے مقابلے میں انتہائی کمزور ہو چکی ہیں اور دونوں جماعتوں کے نظریاتی کارکنان سخت مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اسی کارکردگی اور عوام دوست پالیسیز کو مد نظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی سرویز اور جریدے بھی مسلم لیگ ن کی 2018 میں واضح کامیابی کی نوید سنا رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس تحریک انصاف کے پاس سازشوں اور نجومیوں کی پیشنگوئیوں کے سوا کچھ نہیں ہے اور ماضی کے تمام تر انتخابات سے بھی بڑھ کر ایک عبرتناک اور شرمناک شکست ان کی 2018 کے انتخابات میں منتظر کھڑی نظر آرہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :