پیپلزپارٹی کےسینئررہنماؤں نےبطورچیئرمین سینیٹ رضاربانی کی حمایت کردی

بلاول بھٹو کی جانب سےآج رات رضاربانی کے نام کا اعلان متوقع،حکمران جماعت اور اتحادی جماعتوں نے بھی چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کے نام کوفائنل کیا ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 مارچ 2018 20:06

پیپلزپارٹی کےسینئررہنماؤں نےبطورچیئرمین سینیٹ رضاربانی کی حمایت ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ 2018ء) : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بطورچیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی حمایت کردی، تاہم ابھی رضا ربانی کے نام کاحتمی فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں چیئرمین سینیٹ اور دپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں پرغور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بطورچیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے نام کی حمایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے آج رات رضا ربانی کے نام کا اعلان کرنے کاامکان ہے۔واضح رہے حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کے نام کوفائنل کرلیا ہے ۔نواشریف کی جانب سے رضا ربانی کے نام پراتحادی جماعتوں نے بھی اتفاق کیا ہے۔اب پیپلزپارٹی نے بھی رضا ربانی کے سینئر رہنماؤں نے بھی رضا ربانی کے نام کی حمایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :