آصف علی زرداری سے کوئی شکوہ نہیں وہ بڑے بھائی ہے،میاں رضاربانی

اتوار 11 مارچ 2018 21:20

آصف علی زرداری سے کوئی شکوہ نہیں وہ بڑے بھائی ہے،میاں رضاربانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2018ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سے کوئی شکوہ نہیں وہ بڑے بھائی ہے، پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبول ہے، رضا ربانی زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہ قبول کروں گا، آصف علی زرداری پارٹی کے شریک چیئرمین ہیں ان سے کوئی شکوہ نہیں ہے، وہ میرے بڑے بھائی ہیں۔