الیکشن سے قبل سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے باعث تشویش ہیں،احسن اقبال

جمہوری قوتوں کی کردارکشی رواج بن گیا ہے،اگر فوج بہتر ہوتی توجنرل یحیٰ پاکستان کی جغرافیہ حدود کودوگنا اورجنرل ایوب ، جنرل ضیا ء الحق اور جنرل پرویز مشرف پاکستان کوجنت بنا گئے ہوتے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 مارچ 2018 22:23

الیکشن سے قبل سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے باعث تشویش ہیں،احسن اقبال
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ 2018ء) : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے تشویش کاباعث ہیں،جمہوری قوتوں کی کردارکشی رواج بن گیا ہے،اگر فوج بہتر ہوتی توجنرل یحیٰ پاکستان کی جغرافیہ حدود کودوگنا اورجنرل ایوب ، جنرل ضیا ء الحق اور جنرل پرویز مشرف پاکستان کوجنت بنا گئے ہوتے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی اداروں کوہم آہنگی سے کام کرنا ہے۔

اقتصادی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن سے قبل متنازع فیصلے تشویش کاباعث ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ جمہوری قوتوں کی کردارکشی رواج بن گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان فوج کی حکمرانی سے اصلاح حاصل کرلیتا ۔آج یہ حالات نہ ہوتے۔اگر فوج بہتر ہوتی توجنرل یحیٰ پاکستان کی جغرافیہ حدود کودوگنا کرگئے ہوتے،جنرل ایوب ، جنرل ضیا ء الحق اور جنرل پرویز مشرف پاکستان کوجنت بنا گئے ہوتے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ سوشل میڈیا کاانقلاب یہ ہے کہ جوبات اینکریاٹی وی چینلزپربیٹھ کرکی جاتی ہے وہ ایک ریڑھی والا بھی نکال لیتا ہے۔