پی ایس ایل ،کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 12 مارچ 2018 00:59

پی ایس ایل ،کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ تھری کے 24ویں میچ میںکراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر ہوگیا ۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں164رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لاہور کے پہلے آﺅٹ ہونے والے بلے باز اینٹن ڈیوچچ تھے جو محمد عرفان جونیئر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔دوسرے آﺅٹ ہونے والے بلے باز فخر زمان تھے جو 26 گیندوں پر 28 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر شکار بنے۔

سنیل نارائن ایک مرتبہ پھر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 6رنز بنا کر محمد عرفان جونیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔آغا سلمان اپنی نصف سنچری مکمل کرکے عثمان شنواری کی بال پر بابر اعظم کے شاندار کیچ کی بدولت پوویلین لوٹے اور اسی اوور کی آخری بال پر عثمان شنواری نے برینڈن میکولم کو بھی آﺅٹ کردیا ،اس سے قبل لینڈل سمنز اور بابر اعظم کی نصف سنچریوں کی بدولت کراچی کنگز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز سکور کیے۔

(جاری ہے)

کراچی کے پہلے آﺅٹ ہونے والے بلے باز جو ڈینلی تھے جو یاسر شاہ کی گیند پر کپتان برینڈن میکولم کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔دوسرے آﺅٹ ہونےوالے بیٹسمین لینڈل سیمنز تھے جو 39 گیندوں پر 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد سہیل خان کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔کولن انگرام نے بابر اعظم کےساتھ ملکر 33 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 12 رنز کے انفرادی سکور پر وہ سہیل خان کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔

اختتامی اوورز میں کراچی کنگز کو بڑے اوورز کی ضرورت تھی۔ ایسے میں بابر اعظم نے سہیل خان کی گیند پر اونچا شاٹ لگانے کی کوشش کی تاہم باﺅنڈری پر سنیل نارائن کو کیچ دے بیٹھے۔شاہد آفریدی کریز پر آئے اور آتے ہی پہلی گیند پر شاہین آفریدی کو چھکا لگادیا تاہم اگلی کی گیند پر نوجوان فاسٹ بولر نے بدلہ لے لیا۔لاہور کی جانب سے سہیل خان نے تین جبکہ یاسر شاہ اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میں مسلسل شکست کے باعث پلے آف سے باہر ہوگئی ہے جب کہ کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔