نیازبوکی کاشت مارچ تک مکمل کی جائے،ماہرین

پیر 12 مارچ 2018 17:54

قصور۔12 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیازبوکی کاشت فوری طورپرشروع کرکے مارچ تک مکمل کرلیں اور کاشت سے پہلے 10سے 15ٹن گوبر کی کھاد ڈال کر 3سی4مرتبہ ہل اور سہاگہ چلاکر زمین کو اچھی طرح باریک کرلیاجائے تاکہ نیازبوکی بہترفصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے، فصل کو 2سے 3فٹ کے فاصلہ پرلائنوں میں کاشت کریں اور فصل کو پہلاپانی بوائی کے فوراً اور بعدازاں 15,15روزکے وقفہ سے آبپاشی کریں تو اسکے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔