آزاد کشمیریونیورسٹی میں 3 سالہ ایل ایل بی پارٹ اول میں داخلہ کی اجازت خوش آئند قرار

پیر 12 مارچ 2018 21:03

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی و آزاد جموں وکشمیر بار کونسل مظفر آباد نے آزاد کشمیر میں 3 سالہ ایل ایل بی پارٹ اول میں داخلہ کی اجازت دے کر لاء کے خواہشمند طلباوطالبات کے لیے بہت بڑی خوشخبری دی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں خان محمد خان لاء کالج کی انتظامیہ نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی اور بار کونسل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ادھر بھمبر کے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے بھی آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی اور آزاد کشمیر بار کونسل کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ایل ایل بی کی کلاسز کے لیے اجازت دیکر گریجویٹ طلباء پر احسان عظیم کیا گیا ہے۔ 3 سالہ پروگرام نے آزاد کشمیر کے طلبا ء کیلئے آسانی پیدا کر دی ہے۔