ویٹرنری یونیورسٹی کے وا ئس چا نسلر پروفیسر ڈا کٹر طلعت نصیر پا شا نے سیواس جھنگ کیمپس میں جدید سہو لیات سے مز ین نئے بلا ک کا افتتا ح کر دیا

پیر 12 مارچ 2018 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈا کٹر طلعت نصیر پا شا نے ویٹر نری یونیورسٹی کے سب کیمپس کا لج آف ویٹر نری اینڈاینیمل سائنسز سیوا س جھنگ کا دورہ کیا اور وہا ں جدید سہو لیات سے مزین پر نسپل آفس،لا ئبریری، آ ڈیٹو ریم اور ٹیچرسٹو ڈنٹس سینٹر پر مشتمل نئے بلاک کا افتتا ح بھی کیا جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرنسپل سیواس پرو فیسر ڈاکٹر عبد الشکو ر ،پروفیسرڈاکٹر محمد فیا ض قمر اور دیگر فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد بھی اُ س مو قع پر مو جود تھی ۔

بعد ازیں ڈاکٹر پا شا کی زیر صدارت ویٹر نری کالج کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد بھی ہوا جس میں تعلیم و تحقیق، نئے انڈر گر یجو یٹ ڈگر ی پرو گرا مو ں کے اجراء،شجر کاری کے فرو غ سے متعلقہ مختلف اُ مور پر بات ہو ئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر پا شا نے اپنے خطاب میںپولٹر ی گوشت ا ور پولٹری فیڈ کے بارے میں عوا م النا س کے ذہنو ں میںپا ئے جانے والے ابہام کو دور کر نے سے متعلقہ آ گا ہی سیمینار منعقد کروانے نیز دوسرے انسٹی ٹیو شنز، انڈسٹری کے ساتھ روابط کو فرو غ دینے اور مو یشی پال حضرات کے جانورو ں ، مو یشیو ں کی بیما ریو ں کے لیئے علاج معا لجے کی تمام تر طبی وتشخیصی سہو لیات مہیا کر نے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔

ڈاکٹر پا شا نے شعبہ ویٹر نری کے فرو غ اور لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی کیلیئے ہر ممکنہ معاونت فراہم کر نے کے بارے میں اما دگی ظا ہر کی۔قبل ازیں سیواس جھنگ کیمپس میں ہر یا لی کو فرو غ دینے کی غر ض سے ڈاکٹر پا شا نے آ ڈیٹو ریم کے سامنے ایک پو دا بھی لگا یا