7.2ملین ڈالر کا فراڈ،ایف آئی اے نے حسین حقانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

پیر 12 مارچ 2018 23:29

7.2ملین ڈالر کا فراڈ،ایف آئی اے نے حسین حقانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے امریکہ میں تعینات سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے خلاف سات اشاریہ دو ملین ڈالر کے فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کی ہدایات پر ایف آئی اے نے اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی نے دفعہ 420 دفعہ 409 انسداد بد عنوانی کے دفعہ 5247 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔

ایف آئی اے نے کمیشن رپورٹ کے مطابق مقدمہ درج کیا ہے جبکہ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ بطور سفیر حسین حقانی نے ہر سال تقریباً 2 ملین ڈالر خفیہ فنڈسپلمنٹری گرانٹ کے تحت منگوائے ہیں ان کا کوئی حساب نہیں ہے جبکہ تقریباً سات اشاریہ دو ملین ڈالر امریکہ کیوں اور کس مقصد کے لئے منگوائے گئے ان کا جواب فی الحال کسی کے پاس نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جب چند سینئر افسران سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کے سیکرٹ فنڈ وزیراعظم کی صوابدید ہوتا ہے جبکہ وزارت خارجہ کا ا س سے کوئی تعلق نہیں ہوتا جب پوچھا گیا کہ سیکرٹ فنڈ کن مقاصد کے حصول کے لئے مانگا جاتا یابھیجا جاتا ہے تو اس کے جواب میں سینئر افسرا ن نے کہا کہ مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں لابنگ کرنا وغیرہ ہو سکتا ہے لیکن کسی بھی صورت میں اس فنڈ کی اجازت وزیراعظم کی صوابدید ہوتی ہے خفیہ فنڈ کے انتظامات کرنا یا انکی سلیکشن یا دوسرے ٹی ایس او پی وزارت خارجہ کے زمرے میں نہیں بلکہ صرف وزیراعظم کی صوابدید ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ اب مقدمہ درج ہو چکا ہے اور تحقیقات میں آ گے کیا ہوتاہے ۔ یہ تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گا ۔

متعلقہ عنوان :