باچا امام پبلک لائبریری میں موسم بہار کے حوالے سے مشاعرہ

منگل 13 مارچ 2018 10:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) باچا امام پبلک لائبریری بخشالی ،مردان میں ’’شڑشم گل بہاریہ مشاعرہ ‘‘ کا ا ہتمام کیا گیا، جس کی صدارت ممتازشاعر و ادیب اسرار طورو نے کی جبکہ مہمانان گرامی میں معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر فصیح الدین اشرف ، پروفیسر فہیم شاہ ظفر کاکا خیل ، ڈاکٹر گل منیر ادینزئی ،عاطف پرھراور صدیق اکبر رضاء شامل تھے۔

(جاری ہے)

نظامت کے فرائض ڈاکٹر نورالبصرامن نے سر انجام دیئے۔ اس موقع پر میزبان ڈاکٹرسید ظفراللہ بخشالی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال موسم بہار میں بہاریہ مشاعرے کا انعقاد کرتے ہیں اور امسال بھی یہ مشاعرہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :