سکالرز محمد آصف اور ندیم حید ر نے ریاضی میں پی ایچ ڈی کرلی

منگل مارچ 10:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء)جامعہ پشاور کے شعبہ ریاضی کے ریسرچ سکالرز محمد اصف اور ندیم حیدر نے پی ایچ ڈی کرلی۔ اس سلسلے میں جامعہ کے ویڈیو کانفرنس ہال میں دفاعی تقریب ہوئی جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد، فیکلٹی ارکان ، ریسرچ سکالرز اور طلبہ کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں سکالرز نے اپنی تحقیق کے حوالے سے شرکاء کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دیئے اور ریاضی میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔