یمن کے لئے عالمی ڈونرز کانفرنس 3 اپریل کو جنیوامیں ہوگی، اقوام متحدہ

منگل 13 مارچ 2018 10:40

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) اقوام متحدہ نے یمن کے لئے امدادی ممالک کی ڈونر کانفرنس3 اپریل کو جنیوا میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق یمن کے لئے اقوام متحدہ کی نئی خاتون ایلچی لیز گرانڈے نے صنعاء پہنچنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ 3 اپریل کو جنیوا میں یمن کے لیے عالمی ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس میں شرکت کے والے ممالک یمن میں جاری معاشی بحران کے حل اور جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کے لیے امداد کا اعلان کریں گے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ یمن کے مفلوک الحال اور جنگ زدہ عوام کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کرے۔لیزگرانڈے کا کہنا تھا کہ کروڑوں یمنی شہری عالمی انسانی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔ ان کی زندگیاں بچانے کا واحد ذریعہ عالمی سطح پر ان کی مدد کرنا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں اقوام متحدہ کی طرف سے یمن میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے تین ارب ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :