چئیرمین سینیٹ الیکشن کا نتیجہ پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے پہلا جھٹکا تھا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مارچ 10:53

چئیرمین سینیٹ الیکشن کا نتیجہ  پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے پہلا جھٹکا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) معروف صحافی عامر متین کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بطور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جیت کا کریڈیٹ سب لے رہے ہیں اور سب سے زیادہ  آصف علی زرداری کے نعرے لگائے جا رہے تھے۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف والے بھی کہہ رہے ہیں صادق سنجرانی کی جیت ہماری وجہ سے ہوئی ہے۔اور یہ ن لیگ کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ وہ چئیرمین سینیٹ انتخابات میں اکیلے کھڑے تھے۔پشتون خواپارٹی اور نیشنل پارٹی تھی۔جس کے پانچ پانچ ووٹ تھے۔اس کے علاوہ کسی نے ن لیگ کو ووٹ نہیں دیا تھا ۔جب کہ جے یو آئی ایف کے مولانا فضل لرحمن نے بھی نواز شریف کے ساتھ وعدے کئے لیکن بظاہر لگتاہے کہ انہوں نے بھی ن لیگ کا ساتھ نہیں دیا۔عامر متین کامزید کہنا تھا کہ چئیرمین سینیٹ کا الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے پہلا جھٹکا تھا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :