پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ رینج کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں کشمیری جاں بحق

منگل 13 مارچ 2018 11:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 25 سالہ عاشق حسین چوپان اونتی پورہ میں واقع بھارتی فوج کی فائرنگ رینج کے قریب جابارہ میں اپنے مویشی چرا رہا تھا کہ اس کا پیر ایک بارودی سرنگ پر آنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق عاشق کوفوری طورپر قریبی ہسپتال لیجایاگیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔