سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو نوٹس جاری کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 مارچ 2018 11:38

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو نوٹس جاری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مارچ۔2018ء) سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں پیپلز پارٹی کے راہنما رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی مختلف درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمود اختر نقوی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود رحمان ملک نے دہری شہریت کیس میں فیصلہ خلاف آنے کے بعد مراعات واپس نہیں کیں۔

عدالت نے رحمان ملک کو 15دن میں مراعات واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ رحمان ملک کے خلاف عدالت نے آبزرویشن دی،انہوں نے عدالت کے کہنے کے باوجود مراعات واپس نہیں کیں۔عدالت نے رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔