نواز شریف کو چئیرمین سینیٹ الیکشن ہارنے کے بعد کس چیز کی فکر لگ گئی؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 مارچ 2018 11:41

نواز شریف کو چئیرمین سینیٹ الیکشن ہارنے کے بعد کس چیز کی فکر لگ گئی؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) معروف صحافی محمد مالک کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور نواز شریف کو اس بات کا غصہ نہیں ہے کہ وہ چئیرمین سینیٹ کی سیٹ نہیں جیت سکے بلکہ ان کو اصل میں اس بات کا غصہ ہے کہ نواز شریف کا ایک بیانیہ بہت مقبول ہو رہا تھا۔

(جاری ہے)

اور نواز شریف کے بطور وزیر اعظم نا اہل ہونے کے بعد جو بھی الیکشن ہوئے اس میں پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

اور نواز شریف اپنے بیانیہ کی وجہ سے عوام میں بہت مقبول ہو رہے تھے اور ان کی ہمدردیاں سمیٹ رہے تھے۔لیکن چئیرمین سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد نواز شریف کو اتنا غصہ یہ الیکشن ہارنے پر نہیں ہے جتنا انہیں اس بات کا غصہ ہے کہ اب ان کے بیانیہ کا کیا ہو گا ۔محمد مالک نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: