چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں لوگوں نے وعدہ کر کے ووٹ نہیں دیا۔مشاہدہ اللہ خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 مارچ 2018 11:43

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں لوگوں نے وعدہ کر کے ووٹ نہیں دیا۔مشاہدہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مارچ۔2018ء) مسلم لیگ( ن) کے ترجمان مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں،کچھ لوگوں نے ہم سے وعدہ کر کے بھی ووٹ نہیں دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اس معاملے میں اصل کردار ان لوگوں کا ہے جو اس منظر میں نظر نہیں آرہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے دعوی کیا تھا کہ اتحادی کا ساتھ دینے کا حق نبھایا مگرحیرت میں ہوں کہ ووٹوں میں اتنا فرق کیسے آگیا؟ سینیٹ میں جو ہوا اسے جمہوریت کی شکست سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دوقوتیں کھینچ تان کر اسٹیج پر لائی گئیں، خود نہیں آئیں۔ آصف زرداری کارضاربانی کوردکرنا سیاسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا نعرہ تھا ایک زرداری سب پے بھاری، اب کہا جائے گا جو آصف زرداری پر بھاری ،وہ سب پر بھاری ہے۔

متعلقہ عنوان :