وزیر اعظم کے بیٹے کیلئے سخت سزا تجویز کر دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 مارچ 2018 11:54

وزیر اعظم کے بیٹے کیلئے سخت سزا تجویز کر دی گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء)معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کے ہاتھ کاٹ دینے چاہئیے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے نے پارلیمنٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پر حملہ کیا اور میرے خیال سے وزیر اعظم کے بیٹے کو اسلامی قوانین کے مطابق سزا دے کر ان کے ہاتھ کاٹ دینے چاہئیے۔

تا کہ ایک بار ان حکمرانوں کو پتہ چلے کہ یہ کتنے بڑے بد معاش ہیں۔

(جاری ہے)

اور ان کے اس طرح کے کام اب برداشت نہیں کئے جائیں گے یہ لوگ چا ہتے ہیں کہ ملک میں افرا تفری پھیل جائے اور لوگ ایک دوسرے سے لڑنے لگ جائیں۔یاد رہےکہ گزشتہ روز چئیرمین سینیٹ انتخابات کے بعد مبینیہ طور پر وزیر اعظم کے بیٹے نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حامد الحق پر تشدد کیا۔س کے بعد اس بات کی تردید بھی کی گئی کہ تشدد کرنے والا وزیر اعظم کا بیٹا نہیں تا ہم وزیر مملکت مریم اورنگزیب کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس معاملے پر تحریک انصاف سے معذرت کر لی تھی۔مبشر لقمان نے مزید کہا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: