شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کو باہر جانے کا مشورہ دے دیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مارچ 12:05

شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کو باہر جانے کا مشورہ دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو بیرون ملک جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کو نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم کے باعث پارٹی چلانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔اس لئے شہباز شریف سمجھتے ہیں کہ ان حالات میں نواز شریف اور مریم نواز کا ملک سے باہر چلے جانا بہتر ہے۔

(جاری ہے)

تا ہم نواز شریف اور مریم نواز نے یہ حکم ماننے سے انکار کر دیا ہے۔مریم نواز کا خیال ہے کہ جو بیانیہ انہوں نے اپنے ووٹرز کو دیا ہے وہ ان کے باہر جانے کی صورت میں کمزور پڑ جائے گا۔یہاں تک کہ مریم نواز نے اپنے قریبی حلقوں کو یہ تک کہہ دیا ہے کہ وہ جیل جانے کے لئے تیار ہیں لیکن باہر نہیں جائیں گی۔جب کہ شہباز شریف کا یہ بھی خیال ہے کہ پارٹی کو اس وقت چوہدری نثار کی ضرورت ہے۔جو نوازشریف اور مریم نواز کی موجودگی میں ممکن نہیں ہے۔