مسلم لیگ ن اپنے منطقی انجام کی طرف جا رہی ہے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مارچ 12:29

مسلم لیگ ن اپنے منطقی انجام کی طرف جا رہی ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) معروف صحافی حسن نثار کا کہنا ہے کہ چئیرمین سینیٹ الیکشن میں عمران خان کی جیت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حسن نثار نے چئیرمین سینٹ الیکشن کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے بس چند دن ہیں اس کے بعد ان کے سائے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

حسن نثار کا کہنا تھا کہ یہ لوگ غیر فطری ہیں اور ان کی پرورش بھی غیر فطری تھی۔

لیکن اب مسلم لیگ ن کے لوگ منطقی انجام کی طرف جا رہے ہیں۔اور بلوچستان کے امیدوار کا چئیرمین سینیٹ بن جانامیری نظر میں جمہوریت کے حسن کی ایک جھلکی ہے۔حسن نثار نے یہ بھی کہا کہ چئیرمین سینیٹ الیکشن میں عمران خان کی جیت ہوئی اور عمران خان نے سب کو ایک بہت بڑا سر پرائز دیا ہے۔حسن نثار نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :