چئیرمین سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کو کیسے شکست ہوئی،ن لیگ میں چہ مگوئیاں شروع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 مارچ 2018 12:57

چئیرمین سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کو کیسے شکست ہوئی،ن لیگ میں چہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے اندر چہ مگوئیاں ہونے لگ گئی ہیں کہ چئیرمین سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کو کیسے شکست ہوئی۔اور اس بات پر غور فکر کیا جا رہا ہے کہ پارٹی ارکان نے ہارس ٹیڈنگ کی یا اتحادی دھوکہ دے گئے۔

(جاری ہے)

جب کہ حکومتی اتحاد کو ووٹ نہ دینے والے 7سینیٹز کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کا دعوی ہے کہ جے یو ایف نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دیا ہے۔جب کہ فاٹا پارلیمانی لیڈر نے بھی 8ووٹ اپوزیشن اتحاد کو دیے جانے کا بیان دیا ہے۔اور مرزا آفریدی اور شمیم آفریدی نے ن لیگ میں شمولیت کے باوجود ووٹ نہ دیا۔