مشرقی غوطہ سے عام شہریوں کے انخلاء کا آغاز جلد متوقع ہے ، اقوام متحدہ

منگل 13 مارچ 2018 13:26

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) شامی علاقے مشرقی غوطہ میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے عام شہریوں کا انخلا بہت جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے شام میں موجود کوآرڈینیٹر علی الزاعتری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عام شہریوں کے انخل جلد شروع ہو نے کے بارے امید کا اظہار کیا ہے ۔ علی الزاعتری نے تاہم اس سلسلے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ مشرقی غوطہ شام میں باغیوں کے زیر قبضہ آخری علاقہ ہے۔ گزشتہ روز ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ باغیوں کے بعض گروپوں نے مشرقی غوطہ سے نکلنے سے اتفاق کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :