پاکستان تحریک انصاف ن لیگ کی مزید7 وکٹیں اڑانے کے لئے تیار

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مارچ 13:12

پاکستان تحریک انصاف ن لیگ کی مزید7 وکٹیں اڑانے کے لئے تیار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں مسلم لیگ ن کے 7رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے دو ہفتوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے دو لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور اگلے چند ہفتوں میں ن لیگ کے  مزید 7لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سے بھی زیادہ لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن ہم پہلے ہر حلقے کا تجزیہ لے رہے ہیں کہ وہاں پر ہماری اپنی پارٹی کے لوگوں کی کیا پوزیشن ہے۔اور ہم وہاں سے ن لیگ کے رہنماؤں کو پارٹی میں لے سکتے ہیں یا نہیں ۔اور تین چار لوگوں نے پی ٹی آئی جوائن کر لی ہے جب کہ کچھ ابھی انتظار میں ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔