(ن) لیگ نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست کی تحقیقات شروع کردی

منگل 13 مارچ 2018 13:47

(ن) لیگ نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست کی تحقیقات شروع کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ایک انٹرویومیں مشاہد اللہ خان نے کہ اکہ کچھ لوگوں نے ہم سے وعدہ کر کے بھی ووٹ نہیں دیا، اس معاملے میں اصل کردار ان لوگوں کا ہے جو اس منظر میں نظر نہیں آرہے۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ کس طرح ممکنہ ووٹ ہمارے امیدواروں کو نہیں ملے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما میاں جاوید لطیف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند کمزور لوگ دباؤ برداشت نہ کر سکے اور انہوں نے ووٹ نہیں دیا تاہم اتحادی جماعتوں کے لوگوں نے دباؤ بھی برداشت کیا اور ووٹ دیا۔جاوید لطیف نے کہا کہ نئے پاکستان اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے آج بے نقاب ہوگئے ،ْ آنے والے دنوں میں نواز شریف مخالف لوگوں کو اکھٹا کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابی عمل میں مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین اعتراف کرچکی ہیں کہ انہوں نے اپنی جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :