چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کیلئے مشاورتی عمل شروع

سینیٹر شیری رحمان قائد حزب اختلاف کی دوڑ میں سب سے آگے ،ْ پی پی قیادت پارٹی کے اندر مشاورت کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی

منگل مارچ 15:00

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ایوان بالا میں قائد حزب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کیلئے مشاورت کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے مشاورت شروع کردی ہے، سینیٹر شیری رحمان قائد حزب اختلاف کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں جب کہ پی پی قیادت پارٹی کے اندر مشاورت کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے ساتھ دینے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائی گی جبکہ ایوان بالا میں اپوزیشن کی بڑی جماعت ہونے کے ناطے پی پی قائد حزب اختلاف اپنا لانا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیرمین سینیٹ منتخب ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :