سینٹ انتخابات سے پوری قوم میں مایوسی پھیلی، شاہ جی گل آفریدی

منگل 13 مارچ 2018 15:12

سینٹ انتخابات سے پوری قوم میں مایوسی پھیلی، شاہ جی گل آفریدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات سے پوری قوم میں مایوسی پھیلی ہے‘ اس کی تحقیقات کرا کر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں قوم کو مایوسی ہوئی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے قانون و آئین کا تحفظ نہیں کیا۔ گزشتہ روز کے انتخاب میں زر اور زور کے استعمال بارے میں تحقیقات کراکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔