اگر عمران خان سیاست میں نہ آتے تو؟

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل مارچ 14:50

اگر عمران خان سیاست میں نہ آتے تو؟
لاہور (اردو پوئانٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) معروف کالم نگار امر جلیل کا اپنے ایک کالم میں کہنا ہے کہ مرحوم حمید گل نے عمران خان کو سیاست میں لا کر پاکستان کا بہت بڑا نقصان کیا۔تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار امر جلیل کا اپنے ایک کالم’پیر سائیوں کی کرامات ‘ میں کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ اگر عمران خان کو اپنے لئے مناسب دائرہ عمل کی آزادی دی جاتی اور جنرل حمیدگل انہیں گھسیٹ کر سیاست کے میدان میں نہ لے آتے تو عمران خان اکیلے کھیلوں کے بل بوتے پر پاکستان کو شہرت کی بلندیوں پر لے جاتے ۔

وہ فلاحی کاموں میں سوشل ریفارمر بن کر سامنے آتے۔ مرحوم حمید گل نے ملک کا بہت بڑا نقصان کردیا ہے۔ عمران خان سیاست کرنے کے لئے پیدا نہیں ہوئےتھے۔ وہ پیدائشی اسپورٹس مین ہیں۔

(جاری ہے)

اسپورٹس مین فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ اپنی زندگی کے پچیس تیس برس سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے باوجود سیاستدان نہیں بن پائے۔ وہ اپنی باڈی لینگویج اور بول چال میں آج بھی مکمل طور پر فاسٹ بالر دکھائی دیتے ہیں۔

عمران خان کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا مرحوم جنرل حمید گل کا سماجی جرم تھا جس کے لئے پاکستان کے آئین اور پینل کوڈ میں کوئی سزا مختص نہیں ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے بھی ایک مشہور شخصیت تھے۔اور فاسٹ بالر اور کپتان کے طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پوری دنیا میں رہنمائی کرتے تھے۔۔عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :