شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ نون کے صدر منتخب‘جنرل کونسل کے اجلاس میں باضابط اعلان کیا جائے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل مارچ 14:58

شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ نون کے صدر منتخب‘جنرل کونسل کے اجلاس ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مارچ۔2018ء) شہباز شریف مسلم لیگ (ن )کے مستقل صدر منتخب ہو گئے ہیں،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا۔شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارٹی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے تاہم ان کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

(جاری ہے)

جنرل کونسل شہباز شریف کے صدر منتخب ہونے کی توثیق کرے گی- شہبازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید و تجویز کنندگان نے دستخط کئے جن میں فاروق حیدر، طاہرہ اورنگزیب، سیال خان ناصر اور کھیل داس کوہستانی شامل ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے مستقل صدر کے انتخاب کے لئے جنرل کونسل پارٹی کا اجلاس اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں شیڈول تھا تاہم شہبازشریف کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد اب اجلاس میں صرف مسلم لیگ (ن) نے نومنتخب صدر کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔جس میں نوازشریف اور شہباز شریف خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ نواز شریف کو پارٹی کی صدارت سے بھی نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد نواز شریف کو پارٹی کا تاحیات قائد جب کہ شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا عارضی صدر مقرر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :