Live Updates

عمران خان کا شہباز شریف کی جانب سے قومی خزانے سے ذاتی تشہیر کے معاملے کی پڑتال اور خزانے میں واپس ادائیگی کے حکم کا خیر مقدم

ٹیکسوں کی ادائیگی میں عوام کی ہچکچاہٹ قابل فہم ہے ،ْحامد الحق پر سینٹ گیلری میں وزیر اعظم کے بیٹے کی جانب سے حملہ قابل مذمت ہے ،ْ گلو بٹ ذہنیت پاکستان میں جمہوریت کیلئے نہایت خطرناک ہے ،ْچیئر مین پی ٹی آئی کا بیان

منگل 13 مارچ 2018 15:24

عمران خان کا شہباز شریف کی جانب سے قومی خزانے سے ذاتی تشہیر کے معاملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شہباز شریف کی جانب سے قومی خزانے سے ذاتی تشہیر کے معاملے کی پڑتال اور خزانے میں واپس ادائیگی کے چیف جسٹس کے حکم نامے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسوں کی ادائیگی میں عوام کی ہچکچاہٹ قابل فہم ہے ،ْحامد الحق پر سینٹ گیلری میں وزیر اعظم کے بیٹے کی جانب سے حملہ قابل مذمت ہے ،ْ گلو بٹ ذہنیت پاکستان میں جمہوریت کیلئے نہایت خطرناک ہے ۔

منگل کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے قومی خزانے سے ذاتی تشہیر کے معاملے کی پڑتال اور خزانے میں واپس ادائیگی کے چیف جسٹس کے حکمنامے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دنیا میں کہیں بھی اتنی بے شرمی سے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ذاتی تشہیر پر نہیں بہایا جاتا ،ْٹیکسوں کی ادائیگی میں عوام کی ہچکچاہٹ قابل فہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم چیف جسٹس کی جانب سے پختونخوا کے اشتہارات کی پڑتال کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

پختونخوا میں وزیر اعلیٰ ،ْکابینہ اراکین حکومتی اشتہارات پر اپنی تصاویر نہیں چھاپ سکتے۔ پانچ برس میں پختونخوا نے محض ڈیڑھ ارب کے اشتہار چلائے جبکہ شہباز شریف نے اپنی تصاویر چھاپنے پر بے بہا پیسہ لٹایا۔ہمارے ایم این اے حامد الحق پر سینیٹ گیلری میں وزیر اعظم کے صاحبزادے کی جانب سے محافظوں سمیت حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ گلو بٹ ذہنیت پوری طرح نون لیگ کے وجود میں سرایت کرچکی ہے جو کہ پاکستان میں جمہوریت کیلئے نہایت خطرناک ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات