وفاقی سیکرٹری داخلہ اور دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر قومی اسمبلی کا واک آﺅٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل مارچ 15:20

وفاقی سیکرٹری داخلہ اور دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر قومی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مارچ۔2018ء) وفاقی وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایوان سے احتجاجاً واک آﺅٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر ایاز صادق نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور اجلاس کی کارروائی ڈپٹی اسپیکر کے حوالے کرکے احتجاجاً ایوان سے واک آﺅٹ کرگئے۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ ساڑھے 12 بجے سے پہلے نہیں آسکتے، ایک وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت اور ایک پارلیمانی سیکرٹری ہونے کے باوجود ایوان کی کارروائی کو مذاق بنایا ہوا ہے‘ جب تک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تحریری طور پر ضمانت نہیں دیں گے میں روزانہ واک آﺅٹ کروں گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی سیکرٹری داخلہ کے ایوان میں نہ آنے پر تحریک انصاف کے اراکین نے بھی قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے تحریک انصاف کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آپ کے موقف کی ترجمانی کی ہے اور جب اسپیکر واک آﺅٹ کرگئے تو کسی معزز ممبر کو احتجاجاً نہیں جانا چاہئے تاہم پی ٹی آئی اراکین بھی ایوان سے واک آﺅٹ کرگئے۔

متعلقہ عنوان :