غیرت پر قتل:خانیوال میں بیٹے کی فائرنگ سے 60 سالہ باپ ہلاک ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 مارچ 2018 15:20

غیرت پر قتل:خانیوال میں بیٹے کی فائرنگ سے 60 سالہ باپ ہلاک ہوگیا
خانیوال (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مارچ۔2018ء) خانیوال میں بیٹے کی فائرنگ سے 60 سالہ باپ محمد اشفاق ہلاک ہوگیا۔پولیس تھانہ سٹی کے مطابق خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے علاقے ایچ ٹاﺅن میں ملزم تیمور نے سوتیلی ماں کو مبینہ طور پر کسی اجنبی شخص کے ساتھ غیر اخلاقی حالت میں دیکھ کر شور شرابہ کیا تاہم نامعلوم شخص اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ اسی دوران دوسری حویلی میں موجود ملزم کا والد محمد اشفاق شور شرابہ سن کر آگیا، بیٹے نے کمرے سے 30 بور کا پسٹل اٹھایا اور وہ جیسے ہی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کرنے کے لیے سوتیلی والدہ کے پاس پہنچا تو اس کے والد محمد اشفاق نے قتل کرنے سے روک دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کا والد اپنی اہلیہ 30 سالہ نسیم بی بی اور اپنے 23 سالہ بیٹے کے درمیان آکر کھڑا ہوگیا تاہم ملزم تیمور نے سوتیلی والدہ کو نشانہ بناکر فائرنگ کی مگر والد محمد اشفاق گولیوں کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ملزم، والد کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، بعد ازاں پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے واقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا۔علاوہ ازیں پولیس نے مقتول کے قریبی عزیز کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتاری کے بعد ملزم نے جرم کا اعتراف کیا اور پولیس نے ملزم سے 30 بور کا پسٹل بھی برآمد کر لیا۔پولیس نے مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :