ایک دوسرے کے لئے چور ڈاکو کے الفاظ استعمال کرنے والے لوگوں کے ہاتھ ملانے پر عوام کو سوچنا چاہئے، وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 13 مارچ 2018 15:36

ایک دوسرے کے لئے چور ڈاکو کے الفاظ استعمال کرنے والے لوگوں کے ہاتھ ملانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں زر و زور چلنے کی باتیں جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہیں، جو طریقہ اپنایا گیا وہ غلط اور نامناسب ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک دوسرے کے لئے چور ڈاکو کے الفاظ استعمال کرنے والے لوگوں کے ہاتھ ملانے پر پاکستان کے عوام سوچنا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام 2018ء کے عام انتخابات میں ایسے لوگوں کو مسترد کر دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں جو طریقہ اپنایا گیا وہ انتہائی غلط اور نامناسب تھا، ایسی قوتوںکو روکنا ہوگا۔